Time 28 مئی ، 2024
دنیا

بھارت: کچھ ریاستوں میں شدید گرمی تو کچھ میں طوفانی بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک

بھارت: کچھ ریاستوں میں شدید گرمی تو کچھ میں طوفانی بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک
راجستھان اور نئی دہلی سمیت بھارت کے شمال مغربی حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے__فوٹو: فائل

بھارت کی کچھ ریاستوں میں طوفانی بارشیں تو کچھ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میزورام میں طوفان ریمل کے باعث شدید بارشیں ہورہی ہیں جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں10افراد ہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ میزورام کے متاثرہ علاقوں میں اسکول اور سرکاری دفاتر بند کردیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں طوفان ریمل کے باعث 6 اموات ہوئی ہیں۔

دوسری جانب راجستھان اور نئی دہلی سمیت بھارت کے شمال مغربی حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ ریاست کیرالہ میں کچھ دنوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :