کھیل

قومی فٹبال ٹیم سعودی عرب کیخلاف بھرپور تیاری سے میدان میں اترےگی: اسسٹنٹ کوچ تریشن پٹیل

قومی فٹبال ٹیم سعودی عرب کیخلاف بھرپور تیاری سے میدان میں اترےگی: اسسٹنٹ کوچ تریشن پٹیل
کیمپ میں موجود کھلاڑی بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں، تریشن پٹیل

پاکستان فٹبال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ تریشن پٹیل کا کہنا ہےکہ قومی فٹبال ٹیم سعودی عرب کے خلاف بھرپور تیاری سے میدان میں اترےگی۔

 تریشن پٹیل کا کہنا ہےکہ سعودی عرب ایک مضبوط ٹیم ہے، مگر ہم ہر میچ کی طرح اس میچ کو بھی پوری محنت سے کھیلیں گے، پچھلے دو کوالیفائنگ میچز کے نتائج مایوس کن تھے، مجھے یقین ہے کہ آخری دو گیمز میں حکمت عملی بہتر ہو گی۔

اسسٹنٹ کوچ پاکستان فٹبال ٹیم کا کہنا ہے کہ کیمپ میں موجود کھلاڑی بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں، کوچنگ اسٹاف کی اولین ترجیح قومی ٹیم کو  بہتر سے بہتر کرنا ہے مگر  اس کے ساتھ پاکستان میں فٹبال کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان بھرکے فٹبال شائقین کو میرا پیغام ہےکہ وہ زیادہ تعداد میں آئیں اور 6  جون کو سعودی عرب کے خلاف جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہونے والے میچ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

مزید خبریں :