Time 28 مئی ، 2024
پاکستان

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے اسکول کو آگ لگادی

شمالی وزیرستان رزمک سب ڈویژن میں رات کے وقت گرلز اسکول کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے سے اسکول کے کمپیوٹرز، فرنیچر  اور تعلیمی اسناد کے ساتھ دیگر سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق کچھ عرصہ قبل مارچ کے مہینے میں بھی تعلیم دشمنوں نے اسی اسکول پر فائرنگ کرکے سولر سسٹم کو کافی نقصان پہنچایا تھا۔

اسکول میں تقریباً 400 سے زیادہ بچیاں زیر تعلیم ہیں، اہل علاقہ نے واقع پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور اسکول کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :