Time 28 مئی ، 2024
کھیل

والی بال سیریز : پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

والی بال سیریز : پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی
فوٹو: اے پی پی 

پاک آسٹریلیا والی بال سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو صفر کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دے دی۔

اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے  پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ پچیس بائیس، پچیس بائیس اور پچیس بیس سے اپنے نام کرلیا۔

 شائقین کی بڑی تعداد نے پہلے میچ میں شرکت کرکے پاکستان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ 

تین میچوں کی سیریز میں پاکستان نے ایک صفر سے سبقت حاصل کرلی ہے۔ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائےگا۔

میچ جیو سوپر سے براہ رست نشر کیا گیا۔

مزید خبریں :