Time 29 مئی ، 2024
پاکستان

آزاد کشمیر کی وادی سماہنی کے جنگلات میں آگ لگ گئی، قیمتی لکڑی اور جنگلی حیات کو شدید نقصان

آزاد کشمیر کی وادی سماہنی کے جنگلات میں آگ لگ گئی، قیمتی لکڑی اور جنگلی حیات کو شدید نقصان
فوٹو: فائل

آزاد کشمیر کی وادی سماہنی کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔

رپورٹس کے مطابق وادی سماہنی کےجنگلات میں آگ لگنے سے قیمتی لکڑی اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ جنگلات کے ملازمین اور مقامی نوجوان آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔

اس کے علاوہ کوہلو کے علاقے نیصوبہ کچ میں کیکر کے جنگلات میں آگ لگ گئی، لیویز، ریسکیو اہلکار آگ بجھانےکے لیے متاثرہ علاقے کی جانب روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مار گلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگ گئی تھی، گزشتہ رات گئے آگ پر جزوقتی قابو پالیا گیا تھا تاہم بعد ازاں آگ دوبارہ بھڑک اٹھی تھی جسے 24 سے زائد گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بجھایا گیا تھا۔

مزید خبریں :