Time 29 مئی ، 2024
دنیا

ڈنمارک کے طلبا کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کیسے رنگ لے آیا؟

ڈنمارک کے طلبا کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کیسے رنگ لے آیا؟
فوٹو: فائل

ڈنمارک کے طلبا کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کوپن ہیگن یونیورسٹی نے اسرائیلی بستیوں میں کام کرنے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری روکنے کا فیصلہ کرلیا۔

کوپن ہیگن یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو سرمایہ کاری روکیں گے۔

ڈنمارک میں طلبا نے مئی کے شروع میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے غزہ احتجاجی کیمپ لگائے تھے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق طلبا کے احتجاج میں اسرائیل کے ساتھ مالی اور ادارہ جاتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :