Time 29 مئی ، 2024
پاکستان

سابق گورنر عشرت العباد کی شیر افضل مروت سے دبئی میں ملاقات

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ بامعنی ڈائیلاگ سے ہی موجودہ  سیاسی درجہ حرارت کم کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے سنیئر نائب صدر شیر افضل مروت نے  سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے دبئی میں ملاقات کی جو  3 گھنٹے تک جاری رہی۔

دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی روابط کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا کہ خیبر پختونخواکے وزیراعلیٰ، وفاق اور  ایس آئی ایف سی کے ساتھ تعاون اچھا شگون ہے، انتظامی اورگورننس کے معاملات کو سیاسی اختلافات سے الگ رکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بامعنی ڈائیلاگ سے ہی موجودہ سیاسی درجہ حرارت کم کیا جاسکتا ہے، مفاہمت کی سیاست ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

دوسری جانب شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کی سیاسی بصیرت اور معاملہ فہمی کے سب معترف اور قائل ہیں۔

مزید خبریں :