Time 29 مئی ، 2024
کھیل

وارم اپ میچ : آسٹریلیا کو کھلاڑیوں کی قلت، کوچنگ اسٹاف کو ٹیم میں شامل کرلیا

وارم اپ میچ : آسٹریلیا کو کھلاڑیوں کی قلت، کوچنگ اسٹاف کو ٹیم میں شامل کرلیا
وارم اپ میچ میں چیف سلیکٹر جارج بیلی نے اسکوائر لیگ پر فیلڈنگ کی، ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈانلڈ جوش ہیزل ووڈ کے متبادل کے طور پر گراؤنڈ میں آئے/ فوٹو سوشل میڈیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کو نمیبیا کے خلاف میچ میں صرف 9 کھلاڑی دستیاب تھے جس پر کوچنگ اسٹاف کو ٹیم میں شامل کرنا پڑا۔

آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑی آئی پی ایل کے پلے آف کے باعث تاخیر سے اسکواڈ جوائن کررہے ہیں اور آسٹریلیا کو نمیبیا کے خلاف وارم اپ میچ میں صرف 9 کھلاڑی دستیاب تھے جس کے پیش نظر وارم اپ میچ کیلئے کوچنگ اسٹاف ٹیم میں شامل ہوا۔

وارم اپ میچ میں چیف سلیکٹر جارج بیلی نے اسکوائر لیگ پر فیلڈنگ کی، ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈانلڈ جوش ہیزل ووڈ کے متبادل کے طور پر گراؤنڈ میں آئے جب کہ 49 سالہ بیٹنگ کوچ بریڈ ہوج اسپورٹ اسٹاف کے رکن کے ساتھ فیلڈنگ کے لیے آئے۔

دوران میچ آسٹریلوی فیلڈنگ کوچ نے نمیبیا کے خلاف وارم اپ میچ میں جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ لیا اور  نمیبیا کی ٹیم 119 رنز پر آ ؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 5 اور ایڈم زمپا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس کے بعد آسٹریلیا نے 10 اوورز کے اندر ہی 3 وکٹوں پر ہدف حاصل  کرلیا، کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے ناقابل شکست نصف سنچری بنائی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم دوسرا وارم اپ میچ جمعہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی جس دوران تمام کھلاڑیوں کے دستیاب ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

مزید خبریں :