کھیل

پاکستان کے نوجوان فٹبالرز اے ایف سی انڈر 17 اور انڈر 20 ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم رہ گئے

پاکستان کے نوجوان فٹبالرز اے ایف سی انڈر 17 اور انڈر 20 ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم رہ گئے
فوٹو: فائل

پاکستان کے نوجوان فٹبالرز اے ایف سی انڈر 17 اور انڈر 20 ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم رہ گئے، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے دونوں ایونٹس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی۔

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے ایشین انڈر 17 اور ایشین انڈر 20 ایونٹس کیلئے ٹیموں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی نے ایونٹ میں اینٹری کی تصدیق نہیں کی تھی جس کی وجہ فیفا سے فنڈز نہ ملنا ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق پی ایف ایف کی ہر ایونٹ میں شرکت فیفا فنڈنگ سے مشروط ہوتی ہے، ہر ایونٹ سے قبل پی ایف ایف فیفا کو اس کی تفصیلات بھیجتا ہے، منظوری کے بعد پھر اس میں شرکت کی تصدیق کرکے اخراجات کا تخمیہ لگایا جاتا ہے ۔

پی ایف ایف نے ان دونوں یوتھ ایونٹس کیلئے بھی تفصیلات بھیجی تھیں لیکن فیفا سے فنڈنگ پر جواب نہیں آیا۔ 

ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف کو ماضی کے ایونٹس کے اخراجات کے باوجود فنڈز جاری نہیں ہوئے جس کی وجہ سے فیڈریشن پر بڑی رقم تاحال واجب الدا ہے ۔

مزید خبریں :