29 مئی ، 2024
ملک سے اضافی چینی کی برآمد کی راہ ہموار ہونے لگی ہے، شوگر ایڈوائزری بورڈ میں چینی کی برآمد پر اتفاق ہوگیا ہے۔
وفاقی وزیرصنعت و پیداوار کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کرشنگ سیزن 2023-24میں چینی کےمجموعی اسٹاک کاجائزہ لیا گیا. اجلاس میں چینی کے دستیاب ذخیرے، پیداوار اور برآمد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چینی کی برآمدکا فیصلہ حکومت کے اندر مشاورت کے بعد کیا جائےگا، شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کی برآمد کے حق میں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ شوگر ملز مالکان نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کر رکھا ہے، شوگرملز مالکان نے پہلے مرحلے میں5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لیے اجازت مانگی ہے۔
وزیراعظم نےحال ہی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کیےتھے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ مقامی ضروریات پوری ہونےکی شرط پرچینی ایکسپورٹ کا فیصلہ ہوگا، برآمد کی اجازت پر چینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کو یقنی بنانا ہوگا، برآمدکی اجازت کو مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام سے مشروط کیا جائےگا۔