Time 30 مئی ، 2024
پاکستان

ملک کے خلاف ایجنڈاچلانے والے عناصر کے خلاف حکومت غداری کے کیسز کرے گی: بیرسٹر عقیل

ملک کے خلاف ایجنڈاچلانے والے عناصر کے خلاف  حکومت غداری کے کیسز کرے گی: بیرسٹر عقیل
فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کے ترجمان برائے قانونی امور  بیرسٹر عقیل نے کہا ہےکہ ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں کرنے والے اور ملک کے خلاف ایجنڈاچلانے والے عناصر کیخلاف حکومت غداری کے کیسز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج حکومت باور کراتی ہے کہ ایسے عناصر کو ڈھیلا نہیں چھوڑا جائے گا، خواہ وہ بانی پی ٹی آئی ہوں یا سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے لوگ، ملک توڑنے کی بات کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس سے پہلے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیان اور ترجمانوں کی پریس کانفرنسیں ملک دشمن ایجنڈے کا حصہ ہے۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ان کا لیڈر جیل میں مزے سے سائیکل چلا رہا ہے، دیسی مرغیاں کھا رہا ہے، ترجمان باہر آ کر اس کی مظلومیت کے ڈرامے کرتے ہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب یہ لوگ 9 مئی کریں گے تو مقدمہ تو بنے گا، خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی بیچیں گے تو مقدمہ تو بنے گا۔

مزید خبریں :