30 مئی ، 2024
غزہ میں اسرائیلی مظالم رکوانے میں ناکامی پر ترک صدر اردوان کی اسلامی ممالک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے آو آئی سی کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔
انقرہ میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ روز فلسطینی شہدا کی لاشیں سڑکوں پر بکھری ہوتی ہیں۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ اسرائیلی دہشتگرد فلسطینیوں کی حرمت کو پامال کر رہے ہیں، بچوں کو ذبح کیا جا رہا ہے, لوگوں کو خیموں میں جلایا جا رہا ہے، مسلم دنیا کب متحد ہوگی؟ او آئی سی ان مظالم کے خلاف کب مؤثر پالیسی اپنائے گی؟
صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے قلب میں مٹھی بھر دہشتگردوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے اور کچھ نہ کرنے پر اللہ ہم سب کا احتساب کرے گا۔