Time 30 مئی ، 2024
کھیل

پاکستان ٹیم جیتے یا انگلینڈ دونوں صورتوں میں یہ ہماری فتح ہے: صادق خان

پاکستان ٹیم جیتے یا انگلینڈ دونوں صورتوں میں یہ ہماری فتح ہے: صادق خان
فوٹو: فائل

لندن کے میئر صادق خان نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اچھا مقابلہ ہوگا، پاکستان ٹیم جیتے یا انگلینڈ دونوں صورتوں میں یہ ہماری فتح ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کے موقع پر میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ بابراعظم میرا فیورٹ پلیئر ہے، وہ رول ماڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی بولنگ دیکھ کر مجھے وقار یونس اور وسیم اکرم یاد آجاتے ہیں۔

پاکستانی ہائی کمشنر کے عشائیے میں وفاقی وزیرداخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکٹر سمیت اہم شخصیات اور کمیونٹی کے افراد بھی شریک ہوئے۔

مزید خبریں :