Time 30 مئی ، 2024
پاکستان

ملک میں جون سے اگست تک معمول سے زائد مون سون بارشوں کا امکان

ملک میں جون سے اگست تک معمول  سے زائد مون سون بارشوں کا امکان
زائد درجہ حرارت کے باعث خیبرپختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں برف پگھلنے کا عمل تیز ہوگا: محکمہ موسمیات__فوٹو: فائل

پاکستان میں رواں سال جون سے اگست تک بیشتر مقامات پر معمول  سے زائد مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے زائد بارشوں کا زیادہ امکان وسطی اور شمالی پنجاب میں ہوگا جب کہ جنوبی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں، دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں بھی رواں سال معمول سے کچھ زائد بارشیں متوقع ہیں جب کہ زائد درجہ حرارت کے باعث خیبرپختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں برف پگھلنے کا عمل تیز ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے دوسرے مرحلے کے مقابل پہلے مرحلے میں زائد بارشوں کا امکان ہے۔

مزید خبریں :