Time 30 مئی ، 2024
جرائم

سی ٹی ڈی کا کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ کے 2 اہم دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ

سی ٹی ڈی کا کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ کے 2 اہم دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ
ہلاک دہشتگرد بم دھماکوں، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری میں مطلوب تھے: سی ٹی ڈی/ فائل فوٹو

لکی مروت میں سی ٹی ڈی نے کالعدم ٹی ٹی پی کے  2 اہم دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک کیے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے ہے، دہشتگرد تنویر علی عرف یاسر اور فرقان عرف ناٹی لکی مروت کے رہائشی تھے۔

سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ ہلاک دہشتگرد بم دھماکوں، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری میں مطلوب تھے جب کہ ہلاک دہشتگردوں سے  اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :