Time 30 مئی ، 2024
کھیل

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے خیرسگالی سفیر مقرر

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے خیرسگالی سفیر مقرر
خواتین کی تعلیم کےلیے خیرسگالی کا سفیر مقرر ہونا اعزاز ہے، ترقی کے لیے واحد راستہ تعلیم ہے: نائلہ کیانی/ فائل فوٹو

حکومت نے خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو ایک اور اعزاز سے نواز دیا۔

 وفاقی حکومت نے نائلہ کیانی کو لڑکیوں کی تعلیم کےلیے خیرسگالی سفیر مقرر کیا ہے۔

نائلہ کیانی کا کہنا ہےکہ خواتین کی تعلیم کےلیے خیرسگالی کا سفیر مقرر ہونا اعزاز ہے، ترقی کے لیے واحد راستہ تعلیم ہے۔

واضح رہے نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بھی بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔

مزید خبریں :