Time 30 مئی ، 2024
پاکستان

دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز

دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز
بحری جہاز'ایم ایس سی اینا' کی لمبائی 400 میٹر ہے جبکہ اس میں19ہزار 368ٹی ای یوز کی گنجائش ہے/ فوٹو سپلائیڈ

دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا۔

کراچی پورٹ پر ملکی تاریخ میں پہلی بار دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز 'ایم ایس سی اینا' لنگر انداز ہوا ہے۔

یہ بحری جہاز ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا ہے جس کا استقبال کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے افسران نے کیا جب کہ 'ایم ایس سی اینا' کی آمد پر تقریب آج ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر ہی منعقد کی گئی ہے۔

بحری جہاز کی خاصیت

بحری جہاز'ایم ایس سی اینا' کی لمبائی 400 میٹر ہے اوراگر گنجائش کی بات کی جائے تو اس دیو ہیکل بحری جہاز میں19ہزار 368 ٹی ای یوز کی گنجائش ہے۔

یہ جہاز 19 ہزار کنٹینرز لے کر کراچی بندرگاہ پہنچا ہے اور جہاز میں 20 فٹ کے 19ہزار 200 کنٹینر لے جانے کی گنجائش ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 19 مئی 2020کو ایک بڑا بحری جہاز لنگر انداز ہوا تھا، ہانگ کانگ ایکسپریس کی لمبائی 366.50 میٹر اور گنجائش 14ہزار ٹی ای یوز تھی۔

مزید خبریں :