Time 30 مئی ، 2024
کھیل

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان فینز زونز کی ٹکٹوں کا اعلان کردیا

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان فینز زونز کی ٹکٹوں کا اعلان کردیا
تمام وینیوز کے لیے فینز زونز کی ٹکٹیں 30 سے 45 آسٹریلین ڈالر تک مقرر کی گئی ہیں__فوٹو: فائل

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان فینز زونز کی ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔

تمام وینیوز کے لیے فینز زونز کی ٹکٹیں 30 سے 45 آسٹریلین ڈالر تک مقرر کی گئی ہیں اور میلبرن ون ڈے کے لیے پاکستان فینز زون کی ٹکٹ 30 ڈالر کی ہوگی۔

اس کے علاوہ ایڈیلیڈ اور پرتھ ون ڈے میچز کی ٹکٹیں 45 ڈالر کی ہیں جو پری سیل میں 39 ڈالر میں بک کی جاسکتی ہیں جب کہ  برسبین اور سڈنی میں پاکستان فینز زونز کی ٹکٹ کی قیمت 30 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

ہوبارٹ میں پاکستان فینز زون کی ٹکٹ کی قیمت 45 ڈالر مقرر ہے جو پری سیل میں 39 ڈالر کی بک کی جاسکتی ہیں۔

ٹکٹوں کی پری سیل 4 جون سے شروع ہوگی جس کے لیے 3 جون تک رجسٹر کرنا لازمی ہے، بغیر رجسٹریشن کے ٹکٹوں کی جنرل سیل 14 جون سے شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کونومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔

مزید خبریں :