جرائم

کراچی: گرومندر پر دو بھائیوں کا چلتی گاڑی میں قتل، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی میں گرومندر کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں 2 بھائیوں کی ہلاکت کے واقعے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

کراچی کے علاقے گرومندر میں گاڑی پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور دو زخمی ہوئے جبکہ ایک محفوظ رہا۔

فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 افراد نے گاڑی پر آگے اور دونوں اطراف سے فائرنگ کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام ملزمان نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور ایک ملزم کو موٹر سائیکل سے اتر  کر ڈرائیور سیٹ کے قریب سے فائرنگ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے وقت روڈ پر گاڑیاں بھی رواں دواں تھیں اور واردات کے بعد ملزمان آباسانی فرار ہو گئے۔

اس حوالے سے پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ متاثرہ بھائی پیشی پر عدالت جا رہے تھے کہ انہیں راستے میں ٹارگٹ کیا گیا۔

مزید خبریں :