Time 30 مئی ، 2024
پاکستان

ملک بھر میں شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیدنگ سے شہری پریشان، دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا

ملک بھر میں شدید گرمی میں لوڈشیدنگ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں، کراچی کے مختلف علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں شہریوں نے لوڈ شیڈنگ کرنے پر کے الیکٹرک کے دفتر کے  باہر احتجاج کیا۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی سمیت دیگر ارکان بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ حیدرآباد میں 12 گھنٹے ،سکھر میں 6 سے 8 گھنٹے تک بجلی معطل کی جارہی ہے۔

دوسری جانب جیکب آباد، شکار پور اور کشمور میں 12 سے 14گھنٹے، ٹھٹہ میں 14 سے 16 گھنٹے بجلی بندش معمول بن گئی۔لاڑکانہ میں بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔

علاوہ ازیں کمالیہ میں 6 سے 8گھنٹے، وہاڑی میں 6 سے 10 گھنٹے، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 8 سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔

سوات میں 10 سے 16 اوربنوں میں 18 گھنٹے بجلی معطل ہونے لگی ہے جبکہ ہنگو میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا اور مین ہائی وے بلاک کر دی۔

مزید خبریں :