Time 31 مئی ، 2024
پاکستان

نسوار غریبوں کا نشہ ہے، شریعت میں نسوار حرام نہیں، وزیر زراعت خیبرپختونخوا

نسوار غریبوں کا نشہ ہے، شریعت میں نسوار حرام نہیں، وزیر زراعت خیبرپختونخوا
فوٹو: فائل

صوبائی وزیر زراعت خیبرپختونخوا میجر ریٹائرڈ سجاد خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے نسوار میں استعمال ہونے والے تمباکو پر بھی ٹیکس نافذ کر دیا ہے، جس کا استعمال نہ گناہ ہے اور نہ ہی ثواب ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل میں ترمیم پر بحث کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت سجاد خٹک کا کہنا تھا کہ نسوار غریبوں کا نشہ ہے، شریعت میں نسوار حرام نہیں بلکہ مباح ہے اور مباح چیز حرام ہوتی ہے اور نہ ہی حلال ہوتی ہے۔

اپوزیشن اراکین ثوبیہ شاہد اور احمد کنڈی نے فنانس بل میں ترامیم جمع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ نسوار اور سگریٹ لگژری آئٹم ہیں ان پر ٹیکس مزید بڑھایا جائے اور پرائیویٹ اسکولوں پر ٹیکس ختم کیا جائے۔

ن لیگی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے کہا کہ تعلیم پر ٹیکس لگانے کی بجائے تمباکو ایکسپورٹ پر ٹیکس بڑھایا جائے جبکہ پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں پر ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے۔

مزید خبریں :