Time 31 مئی ، 2024
پاکستان

حیدرآباد: گیس سلنڈر کے دھماکوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

حیدرآباد: گیس سلنڈر کے دھماکوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی
گیس سلنڈر دھماکوں میں کئی افراد زخمی ہیں جن میں سے اکثر 60 فیصد سے زائد جھلسے ہوئے ہیں/ اسکرین گریب

حیدرآباد میں گیس سلنڈر کے دھماکوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گیس سلنڈر دھماکوں میں کئی افراد زخمی ہیں جن میں سے اکثر 60 فیصد سے زائد جھلسے ہوئے ہیں اور بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے، 25 زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی لایا گیا تھا جن میں سے 6 بچے انتقال کر گئے۔

شہریوں نے غیرقانونی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں سلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی، آگ نے دکان کے بالائی حصے میں واقع گھر کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا، واقعے میں 60 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ایک دھماکے بعد دکان مالک کو بچانے کیلئے لوگ دکان میں گئے تو دوسرا دھماکا ہوا جس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے جب کہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :