Time 31 مئی ، 2024
پاکستان

کراچی: بیوی، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قاتل کو 4 بار سزائے موت کا حکم

کراچی: بیوی، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قاتل کو 4 بار سزائے موت کا حکم
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بیوی، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی/ فائل فوٹو

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے بیوی، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قاتل کو 4 مرتبہ سزائے موت سنادی۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں  بیوی، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

2017 میں ملزم نے جھگڑے کے دوران بیوی، سوتیلی بیٹی، بیٹے اور سالے کو قتل کیا تھا جب کہ ملزم کے خلاف تھانہ اقبال مارکیٹ میں قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم منان کو 4 بار سزائے موت سنائی اور ملزم کو مقتولین کے قانونی ورثا کو 3 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے ملزم پر بھی 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

مزید خبریں :