Time 31 مئی ، 2024
پاکستان

پنجاب میں سبزیوں کی قیمتوں میں 100 فیصد تک کمی آگئی: عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

پنجاب میں سبزیوں کی قیمتوں میں 100 فیصد تک کمی آگئی: عظمیٰ بخاری کا دعویٰ
فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، صوبے میں قیمتیں گزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سبزیوں کی قیمتوں میں 100 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ لاہورمیں درجہ اول کے آلو 70اور درجہ دوم کے 60 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ 3 ماہ پہلے ڈھائی سو روپے کلو ملنے والا پیاز آج 100روپے کلو ہے۔ 

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ درجہ اول کے ٹماٹر 37 سے 40 روپے کلو جبکہ 400 روپے کلو والی بھنڈی 150روپے میں مل رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گرمی بڑھنے سے لیموں کی طلب میں اضافہ ہوا اس لیے قیمت بڑھ گئی ہے، کوشش ہے عیدالاضحیٰ پر سبز مصالحہ جات کی قیمتوں کو ایسے ہی برقرار رکھا جائے۔

مزید خبریں :