Time 31 مئی ، 2024
پاکستان

میئر کراچی نے لیاری ندی کے اطراف اربن فاریسٹ منصوبے کا افتتاح کردیا

میئر کراچی نے لیاری ندی کے اطراف اربن فاریسٹ منصوبے کا افتتاح کردیا
اربن فاریسٹ سے کراچی کے درجہ حرارت میں کمی ہوگی، شہر کی شاہراہوں کے اطراف بھی شجر کاری کی جائے گی: مرتضیٰ وہاب— فوٹو: اسکرین گریب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لیاری ندی کے اطراف اربن فاریسٹ منصوبے کا افتتاح کردیا۔ 

کراچی کی لیاری ندی گلشن اقبال کے اطراف میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے اربن فاریسٹ منصوبے کا افتتاح کیا گیا جس میں سٹی کونسل میں خواتین ممبران اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے یوسی چیئرمینز نے پودے لگائے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کو اربن فاریسٹ کے ذریعے سرسبز کیا جائے گا، ملیر ندی کے بائیں کنارے پر تین ہزار پودے لگائے جارہے ہیں اور شہر کی شاہراہوں کے اطراف بھی شجرکاری کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کے ہر ضلع میں واقع پارکوں کو بہتر کریں گے اور کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بھی شجرکاری مہم شروع کی جائے گی، باغ ابن قاسم میں مختلف سہولتیں فراہم کردی گئیں ہیں اب شہریوں کی بڑی تعداد یہاں آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اربن فاریسٹ سے کراچی کے درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔ 

مزید خبریں :