Time 01 جون ، 2024
پاکستان

سندھ: اینٹی کرپشن میں ’کرپشن سسٹم‘ پر وزیر کو خط لکھنے والا چیئرمین اینٹی کرپشن برطرف

سندھ: اینٹی کرپشن میں ’کرپشن سسٹم‘ پر وزیر کو خط لکھنے والا چیئرمین اینٹی کرپشن برطرف
فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے اینٹی کرپشن کے صوبائی وزیر کو ان کے قریبی دوست اور ڈائریکٹر کی ملی بھگت سے محکمہ اینٹی کرپشن میں چلنے والے ’کرپشن سسٹم‘ سے متعلق خط لکھنے والے چیئرمین اینٹی کرپشن فرحت علی جونیجو کوعہدے سے ہٹادیا۔

 عہدے سے ہٹانے کے بعد پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر چیئرمین اینٹی کرپشن فرحت جونیجو کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فرحت جونیجو نے وزیراینٹی کرپشن محمد بخش مہر کو خط میں لکھا تھا کہ مجھے کرپشن میں حصے کے طور پر لفافہ دیا گیا جسے واپس کردیا تھا، پرائیویٹ شخص ڈائریکٹراینٹی کرپشن کی ملی بھگت سے کرپشن کا سسٹم چلاتا ہے۔

اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن ماہانہ 6 سے 7 کروڑ روپے مختلف محکموں سے رشوت لے رہا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر سے 15 لاکھ، سرکل افسر سے 10 لاکھ روپے ماہانہ رشوت مقرر کر رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ شخص صوبائی وزیرمحمد بخش مہر کا قریبی دوست ہے۔

مزید خبریں :