Time 01 جون ، 2024
کاروبار

فی تولہ سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 16ڈالر کم ہو کر 2306 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 40 ہزار  300 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپےکم ہو کر  2 لاکھ6 ہزار  19 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 16ڈالر کم ہو کر 2306 ڈالر فی اونس ہے۔ 

مزید خبریں :