پاکستان

ایف آئی اےکی کارروائی، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانےکی کوشش کرنیوالے4 مسافرگرفتار

ایف آئی اےکی کارروائی، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانےکی کوشش کرنیوالے4 مسافرگرفتار
فوٹو: جیو نیوز

وفاقی تحقیقاتی ادارے  ایف آئی اےکے امیگریشن سیل کے  عملے نےکراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے   ہوئے جعلی دستاویزات  پر  بیرون ملک  جانےکی کوشش کرنے والے 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عبداللہ، عامر اقبال، ابو سفیان  اورگلفام احمد شامل ہیں۔

ملزم محمد عبداللہ، عامر اقبال اور ابوسفیان فلائٹ نمبر WY324 کے ذریعے وزٹ ویزے پر ترکی جا رہے تھے، ملزمان کے پاسپورٹ پر ترکی کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔ملزمان کا تعلق سرگودھا، بمبر اور منڈی بہاوالدین سے ہے۔

ملزم گلفام احمد براستہ اسپین فلائٹ نمبر QR611 کے ذریعے اندورا (یورپ) جا رہا تھا۔ملزم کے پاسپورٹ  پر اندورا کا جعلی ورک ویزا لگا ہوا تھا۔ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والے اسپین کا ٹرانزٹ ویزا بھی جعلی نکلا، ملزم کا تعلق گوجرانوالا سے ہے

گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :