Time 01 جون ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی نے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر شیخ مجیب اور یحییٰ خان کی ویڈیو کو پن کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ مجیب اور سابق صدر پاکستان یحییٰ خان سے متعلق ویڈیو پر قول و فعل کا تضاد نظر آنے لگی۔ 

ایک طرف پی ٹی آئی کے رہنما اس ویڈیو سے عمران خان کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں تو دوسری طرف اسی ویڈیو کو پِن کر کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سب سے نمایاں کردیا۔

پارٹی رہنما یہ کہہ رہے ہیں کہ شیخ مجیب اور یحییٰ خان کی ویڈیو بیرون ملک سے اکاؤنٹ آپریٹ کرنے والوں نے لگائی، بانی پی ٹی آئی کو اس کا پتا ہی نہیں۔

آفیشل ایکس ہینڈل پر پن کرنے سے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ پر عمران خان کی شیخ مجیب اور یحییٰ خان سے متعلق ویڈیو سب سے اوپر، سب سے پہلے، سب سے نمایاں اور سب سے واضح ہوگئی۔

دوسری جانب وہیں سابق صدر عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شیخ مجیب اور یحییٰ خان کی ویڈیو کی حمایت کردی۔ انہوں نے کراچی میں وکلا کنونشن سے خطاب میں کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دیا تو اس میں کیا غداری ہے؟

مزید خبریں :