Time 02 جون ، 2024
پاکستان

اسلام آباد میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی
فوٹو: فائل

اسلام آباد میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد کا کہنا ہے کہ آگ خیبرپختونخوا کی حدود میں لگی ہے، آگ کےاسلام آباد کی حدود میں داخلے کو روکنے کے لیے فائر والز بنالی گئی ہیں، فائر بریگیڈ کے 36 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ آگ روکنے میں کے پی حکومت کے ساتھ مشترکہ کاوشیں کر رہی ہے، آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا جائےگا۔

دوسری جانب سماہنی، آزاد کشمیر کے جنگل میں بھی آگ لگ گئی جس نے جنگل کے وسیع رقبےکو لپیٹ میں لے لیا۔

محکمہ جنگلات کے اہل کاراور مقامی افراد آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :