03 جون ، 2024
وزارت مذہبی امور نے رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانے والے حجاج کیلئے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام حجاج کرام اپنے نسک کارڈ کی حفاظت یقینی بنائیں۔
عازمین حج کیلئے اپنے خصوصی پیغام میں وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ تمام حجاج اپنے نسک کارڈ کی حفاظت یقینی بنائیں، کارڈ گم ہونے کی صورت میں فریضہ حج میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق نسک کارڈ گمشدگی کی صورت میں 10 ہزارسعودی ریال جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔