Time 03 جون ، 2024
انٹرٹینمنٹ

سالوں تک نئے کپڑوں کو بغیر ٹیگ ہٹائے پہنتی ہوں: نادیہ خان

سالوں تک نئے کپڑوں کو بغیر ٹیگ ہٹائے پہنتی ہوں: نادیہ خان
 ایسا کرنے سے مجھے سالوں بعد بھی کپڑے نئے لگتے ہیں : اداکارہ و میزبان کی شو میں گفتگو/فوٹوفائل 

پاکستانی اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سالوں تک نئے کپڑوں پر سے ٹیگ نہیں ہٹاتی ہیں۔

اداکارہ نادیہ خان نے اداکارہ امبر خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جس دوران ایک سیگمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ نے بتایا کہ میں کپڑوں کو بغیر ٹیگ ہٹائے پہنتی ہوں اور یہ جھوٹ نہیں بلکہ ایک سائیکلوجیکل پرابلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا مجھے اچھا لگتا ہے اور ایسے مجھے سالوں بعد بھی میرے کپڑے نئے لگتے ہیں۔

اس پر امبر خان نے نادیہ سے سوال کیا کہ آپ کو کپڑوں میں لگا ہوا ٹیگ چبھتا نہیں تو جواب میں نادیہ خان کا کہنا تھا کہ نہیں مجھے عادت ہوگئی ہے۔

نادیہ نے مزید بتایا کہ  میرے شوہر میرے کپڑوں سے ٹیگ ہٹانا بھی چاہیں تو میں نہیں ہٹانے دیتی اور میرے ٹیگ باہر بھی نظر نہیں آتے۔

مزید خبریں :