03 جون ، 2024
پاکستان ریلوے کے ترجمان نے ریلوے کی نجکاری کی خبروں کی تردید کردی۔
ترجمان ریلوے نے ایک بیان میں کہا ہےکہ پاکستان ریلوے کی نجکاری نہیں کی جا رہی، وزارت ریلوے نے سی ای او ر یلوے کو نجکاری سے متعلق کوئی مراسلہ نہیں لکھا ہے۔
ترجمان ریلوےکا کہنا ہےکہ پاکستان ریلوے کی آمدن اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، اس سال 85 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ ریلوے میں سرمایہ کاری لانے کی حوصلہ افزائی کی جائےگی، بعض منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جاری رکھے جائیں گے۔