Time 04 جون ، 2024
جرائم

کراچی: گولڈ میڈلسٹ نوجوان کے قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت

کراچی: گولڈ میڈلسٹ نوجوان کے قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت
فوٹو: اسکریب گریب

کراچی گلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ نوجوان اتقا کو قتل کرنے کے معاملے کی تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس کو منتقل جبکہ جائے وقوعہ اور اطراف کی جیو فینسنگ بھی مکمل کر لی گئی۔

حکام کا بتانا ہے کہ گلشن اقبال بلاک 7 میں ہفتے کے روز گولڈ میڈلسٹ نوجوان اتقا کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، کیس کی تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن سیل منتقل کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق مقتول نوجوان اتقا کے چھینے گئے موبائل کا ای ایم ای آئی نمبر سسٹم پر رن کروادیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ اور اطراف کی جیو فینسنگ مکمل ہونے کے بعد رپورٹ حکام کو ارسال کردی گئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق قتل کے واقعے کی اب تک موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز واضح نہیں ہیں تاہم سی آر او ریکارڈ سے ملزمان کے چہرے شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :