کھیل

ایف آئی ایچ رینکنگ: پاکستان ہاکی ٹیم 16سے 14 ویں پوزیشن پر آگئی

ایف آئی ایچ  رینکنگ: پاکستان ہاکی ٹیم 16سے 14 ویں پوزیشن پر آگئی
کینیڈا کو شکست دینے کے بعدپاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آئی/ فائل فوٹو

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ( ایف آئی ایچ ) رینکنگ میں پاکستان ہاکی ٹیم 16ویں سے 14 ویں پوزیشن پر آگئی۔

کینیڈا کو شکست دینے کے بعدپاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

ایف آئی ایچ  رینکنگ: پاکستان ہاکی ٹیم 16سے 14 ویں پوزیشن پر آگئی

 قومی ٹیم نے گزشتہ روز کینیڈا کو 8 -1 سے شکست دی جس کے بعد قومی ہاکی ٹیم 16ویں سے 14 ویں پوزیشن پر آگئی۔

پاکستان عالمی رینکنگ میں 17 ویں پوزیشن پر جاچکا تھا، اذلان شاہ کپ سے قبل پاکستان 17 ویں سے 15 ویں پوزیشن پر آیا تھا ۔

تاہم اذلان شاہ کا فائنل ہارنے کے بعد پاکستان 15 ویں سے 16 نمبر پر چلا گیا تھا۔

اس کے بعد نیشنز کپ میں ملائیشیا کے خلاف میچ برابر کرنے اور پھر کینیڈا کے خلاف بڑی کامیابی کے بعد پاکستان 16 سے 14 ویں پوزیشن پر آگیا۔

مزید خبریں :