Time 05 جون ، 2024
پاکستان

پنجاب حکومت کا عید الا ضحیٰ پر قیدیوں کی سزا میں کمی کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا عید الا ضحیٰ پر قیدیوں کی سزا میں کمی کرنے کا فیصلہ
سزا میں کمی اور رہائی کےلیے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ لازمی ہے، محکمہ داخلہ/ فائل فوٹو 

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی  کی سمری تیار کرلی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے تیار کی جانے والی  سمری منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

حکام کے مطابق دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی ، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی اور  5 سال سے چھوٹے بچوں کے ساتھ قید خواتین مستفید ہوں گی۔

محکمہ داخلہ کے حکام کا بتانا ہے کہ سزا میں کمی اور رہائی کےلیے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ لازمی ہے۔

 دوسری جانب سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  جیل کچن، اسپتال، قیدیوں کے بیرکس، انڈسٹریل اور ووکیشنل سینٹر کا معائنہ کیا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ قیدیوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے۔ 

مزید خبریں :