Time 05 جون ، 2024
پاکستان

صنم جاوید سرگودھا جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے رہا ہو کر باہر نکلنے پر گرفتار کیاگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ صنم جاوید گوجرانوالا کینٹ پولیس کو 9 مئی کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ بھی گوجرانوالا پولیس کو مقدمے میں مطلوب ہیں اور وہ بھی سرگودھا جیل سے آج ہی رہا ہو رہی ہیں۔

عالیہ حمزہ کی گرفتاری کےلیے بھی گوجرانوالا پولیس سرگودھاجیل کےباہرموجود ہے۔

مزید خبریں :