Time 05 جون ، 2024
پاکستان

آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ شروع، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ شروع، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
فوٹو: فائل

دن بھر شدید گرمی کے بعد جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم بہتر ہوگیا۔ 

آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کاسلسلہ شروع ہو گیا،جس کے بعد حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ 

گوجرانوالہ تیز آندھی سے بینک کی عمارت کے شیشےٹوٹ اور پیٹرول پمپ کی دیوار گر گئی،جس سےدو افراد زخمی ہوگئے۔

بھیرہ میں بھی مکانوں کی چھتیں گرنے سے 10افراد زخمی ہوئے۔خوشاب میں آسمانی بجلی گرنےسےدو افراد جاں بحق جبکہ مسجد کا مینار ٹوٹ گیا اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان، استور اور اسکردو میں بھی بارش ہوئی جبکہ حافظ آباد ،چنیوٹ میں آندھی اور طوفان آیا۔سماہنی آزادکشمیر میں بھی بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

دوسری جانب بلوچستان اور سندھ میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ سبی، دادو 46، ڈی جی خان، بہاولنگر 45،رحیم یار خان، سکھر، اوکاڑہ ، لاڑکانہ،خانیوال، ڈی آئی خان، دالبندین میں 44 ، سرگودھا اور سکھر میں 43،لاہور میں 42، ساہیوال میں 41،کراچی میں 35،کوئٹہ میں 33 ،پشاور میں 32ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب میں 6 جون تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے،  مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :