Time 06 جون ، 2024
پاکستان

آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا مطلع جزوی ابر آلود ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

مزید خبریں :