Geo News
Geo News

Time 06 جون ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ہانیہ نے عائزہ کو پیچھے چھوڑ دیا، انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوور والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

ہانیہ نے عائزہ کو پیچھے چھوڑ دیا، انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوور والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں
ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں__فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر تمام پاکستانی اداکاراؤں کو شہرت میں پیچھے چھوڑ دیا۔

ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد14.1 ملین ہوگئی ہے جس سے وہ سوشل میڈیا پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

ہانیہ نے عائزہ کو پیچھے چھوڑ دیا، انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوور والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں
فوٹو: انسٹاگرام/ہانیہ عامر

اس سے قبل پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان تھیں۔

عائزہ اب سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں میں دوسرے نمبر پر ہیں جن کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 14 ملین ہے۔

ہانیہ نے عائزہ کو پیچھے چھوڑ دیا، انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوور والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں
فوٹو: انسٹاگرام/عائزہ خان

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ایک سے ڈیڑھ سال قبل تک اس فہرست میں اداکارہ ایمن خان سب سے اوپر تھیں اور ان کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز تھے۔

ایمن خان کے فالوورز کی تعداد اب 12.1 ملین ہے جب کہ اُن کی جڑواں بہن ، اداکارہ منال خان کے فالوورز کی تعداد 10.2 ملین ہے۔