Time 06 جون ، 2024
پاکستان

بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار صارم برنی جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار صارم برنی جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
صارم برنی کو گزشتہ روز امریکا کی جانب سے انسانوں کی اسمگلنگ کے الزام میں کراچی ائیر پورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ فوٹو فائل

عدالت نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار سماجی رہنما صارم برنی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے  جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا۔

صارم برنی کو گزشتہ روز امریکا کی جانب سے انسانوں کی اسمگلنگ کے الزام میں کراچی ائیر پورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

بعد ازاں ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ صارم برنی نے اپنی غلطی بھی تسلیم کر لی ہے۔

آج ایف آئی اے حکام کی جانب سے صارم برنی کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں صارم برنی کے وکیل کی جانب سے سماجی رہنما کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی گئی۔

دوسری جانب ایف آئی اے حکام کی جانب سے صارم برنی کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے صارم برنی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صارم برنی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

مزید خبریں :