Time 06 جون ، 2024
دنیا

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اسکول کو نشانہ بنائے جانے کیخلاف ملالہ بھی بول اٹھیں

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اسکول کو نشانہ بنائے جانے کیخلاف ملالہ بھی بول اٹھیں
فوٹو: فائل/ رائٹرز

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں ایک اسکول پر فضائی حملے پرکہا ہے کہ اسکولوں کو کبھی بھی نشانہ نہیں بننا چاہیے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ملالہ نے لکھا کہ اسرائیل نے پھر ایک اسکول کو نشانہ بنایا ہے جہاں ہزاروں شہری پناہ لیے ہوئے تھے۔

ملالہ نے جنگ بندی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ ہم  معصوم جانوں کا مزید ضیاع برداشت نہیں کرسکتے۔ 

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اسکول کو نشانہ بنائے جانے کیخلاف ملالہ بھی بول اٹھیں

خیال رہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کے نصیرت کیمپ میں واقع اسکول میں پناہ لیے ہوئے فلسطینیوں پر حملہ کیا جس سے 40 افراد شہید ہوگئے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے اسکول پر حملہ کیا، فضائی حملے کے نتیجے میں عمارت میں پناہ لیے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 40 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ 

مزید خبریں :