Geo News
Geo News

کھیل

کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر بابر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے

کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر بابر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

بابر اعظم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف میچ میں اپنی اننگز کا 16 واں رن لے کر بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔

ویرات کوہلی نے 110 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 4038 رنز بنائے ہیں۔

بابر اعظمم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کے کیرئیر کی 113 ویں اننگز میں کوہلی کو پیچھے چھوڑا ہے۔