Time 07 جون ، 2024
کاروبار

گزشتہ سال کی نسبت صوبائی ترقیاتی اخراجات میں 23 فیصد اضافہ

گزشتہ سال کی نسبت صوبائی ترقیاتی اخراجات میں 23 فیصد اضافہ
جولائی 2023 تامارچ 2024 تک صوبوں نے ترقیاتی پروگرام کی مد میں 877 ارب 95کروڑ روپےخرچ کیے: ذرائع وزارت خزانہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پچھلے سال کی نسبت صوبائی ترقیاتی اخراجات میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق جولائی 2023 تامارچ 2024 تک صوبوں نے ترقیاتی پروگرام کی مد میں 877 ارب 95کروڑ روپےخرچ کیے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جولائی 2022 سے مارچ 2023 تک صوبوں نے ترقیاتی پروگرام کی مد میں 721 ارب روپےخرچ کیے تھے، ترقیاتی پروگرام پر سب سے زیادہ 108 ارب روپے اضافے سے سندھ حکومت نے 310 ارب 79 کروڑخرچ کیے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان نے 92 ارب روپے خرچ کیے جب کہ گزشتہ سال 73 ارب روپے خرچ ہوئے تھے،گزشتہ سال پنجاب حکومت نے 393 ارب روپے خرچ کیے تھے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں جولائی 2023 سےمارچ 2024 تک 106ارب 56 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

مزید خبریں :