07 جون ، 2024
ایک نئے سروے میں پاکستانیوں کی نیند کے بارے میں انکشافات سامنے آئے ہیں۔
گیلپ پاکستان کی جانب سے پاکستانیوں سے ان کی نیند کے بارے میں سروے کیا گیا جس کے نتائج کے مطابق نیند کے معاملے میں پاکستانی سب سے آگے نکلے۔
سروے میں شامل 85 فیصد پاکستانیوں نے اپنی نیند کو بہترین کہا جبکہ 15 فیصد افراد نے نیند میں کمی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نیند خراب ہے اور انہیں زیادہ نیند نہیں آتی۔
بھرپور نیند لینے میں پاکستانی عالمی سطح پر حاصل کی گئی رائے میں سب سے آگے نظر آئے کیونکہ عالمی سطح پر 68 فیصد افراد نے ہی اپنی نیند کو اچھا کہا جبکہ 31 فیصد افراد نے نیند کو خراب قرار دیا۔