Time 08 جون ، 2024
پاکستان

ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کے بچہ وارڈ میں آتشزدگی، سامان جل کر راکھ، درجنوں بچے ایمرجنسی منتقل

ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کے بچہ وارڈ میں آتشزدگی، سامان جل کر راکھ، درجنوں بچے ایمرجنسی منتقل
 ٹیچنگ اسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، ریسکیو آپریشن کے دوران ایک سکیورٹی گارڈ زخمی بھی ہوا۔ اسکرین گریب

ساہیوال کے ٹیچنگ اسپتال کے بچہ وارڈ میں آتشزدگی سے سامان جل کر راکھ ہو گیا جبکہ ایک سکیورٹی گارڈ زخمی بھی ہوا۔

ریسکیو1122 کے مطابق ٹیچنگ اسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر قابو پا لیا گیا، ریسکیو کی 5گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث 60 سے 70 بچوں کو چلڈرن وارڈ سے ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک سکیورٹی گارڈ زخمی بھی ہوا جبکہ آگ کے باعث بچہ وارڈ اور اس کا سامان جل گیا۔

مزید خبریں :