08 جون ، 2024
کوئٹہ کے علاقے گنج بائی پاس میں دو سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی۔
حکام کے مطابق گنج بائی پاس میں دو سال کا بچہ پولیو سے معذور ہوا جس کے بعد ملک میں اب تک پولیو سے پانچ بچے متاثر ہوچکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پولیو سے 4 اور سندھ میں ایک بچہ متاثر ہوچکا ہے۔ ماہرین نے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر سے نئے کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 14 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چھٹے روز بھی جاری ہے۔