Time 08 جون ، 2024
کھیل

پاکستان اور بھارت 12 ٹی 20 میچز میں آمنے سامنے آچکے، نتائج کیا رہے؟

پاکستان اور بھارت 12 ٹی 20 میچز میں آمنے سامنے آچکے، نتائج کیا رہے؟
گرین شرٹس بھارت کو 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دس وکٹ سے بھی دُھول چٹا چکے ہیں— فوٹو:فائل

پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کل مدمقابل ہوں گے۔

نیا ملک، نیا میدان، نئے تماشائی مگر حریف وہی پرانے ہیں۔ پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کل  مدمقابل آرہے ہیں۔ گرین شرٹس کو توقع کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، شاہین آفریدی اور محمد عامر سے توقع ہے جبکہ بھارتی ٹیم کی اُمیدوں کا مرکز روہت شرما، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، جسپریت بھُمراہ اور ہاردک پانڈیا ہیں۔

کاغذ پر تو مقابلہ ٹکر کا ہے مگر میدان میں وہی پرفارم کرسکے گا جو میچ والے دن اپنے اعصاب پر قابو رکھے گا۔

2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار مدِ مقابل آنے والے روایتی حریف پاکستان اور بھارت اس فارمیٹ میں 12 مرتبہ آمنے سامنے آچکے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں 12 مرتبہ مدمقابل آئی ہیں، 8 بھارت کے نام رہے جبکہ تین میں پاکستان نے فتح حاصل کی، ایک میچ ٹائی رہا ۔

 8 مقابلے جیت کر بھارت کا پلا بھاری رہا، تین میچز پاکستان کے نام رہے، ایک میچ برابر ہوا۔ گرین شرٹس بھارت کو 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دس وکٹ سے بھی دُھول چٹا چکے ہیں۔

مزید خبریں :