Time 08 جون ، 2024
پاکستان

الخدمت کے تحت کراچی میں بنو قابل پروگرام کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد، ہزاروں طلبا کی شرکت

الخدمت کے تحت کراچی میں بنو قابل پروگرام کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد، ہزاروں طلبا کی شرکت
فوٹو: @alkhidmatKHI

الخدمت کے تحت آئی ٹی پروگراموں کے لیےکراچی میں ٹیسٹ کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں طلبا نے شرکت کی۔

کراچی ریلوے گراؤنڈ میں ہزاروں بچوں نے الخدمت کے بنوقابل پروگرام کے ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ میں حصہ لیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان اور  امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرمنلز نے لوگوں کو مایوس کردیا لیکن اپنی نسل منشیات فروشوں کے سپرد نہیں کرسکتے۔

طلبا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بنوقابل پروگرام میں تیس ہزار طالب علموں کی گنجائش ہے، کراچی کے طلبا کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، دس لاکھ بچوں کو آئی ٹی کورس کروائیں گے۔

 حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ  الخدمت بنو قابل پروگرام کے باعث یہ گراؤنڈ بھرگیا ہے، جماعت اسلامی کو قوم کے بچوں کو پڑھانے پر فخر ہے ، ملک کو اس قابل بنانا ہےکہ یہ کامیاب ہو، آئی ٹی ایکسپورٹ سے ملکی معیشت مستحکم ہوسکتی ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے طلبا کو مشورہ دیا کہ دل لگا کر پڑھیں، نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں :