Time 08 جون ، 2024
پاکستان

’آؤ گے اپنے پیروں پر، جاؤ گے کاندھے پر‘، علی امین کا مزید ٹیکس دینے سے انکار

’آؤ گے اپنے پیروں پر، جاؤ گے کاندھے پر‘، علی امین کا مزید ٹیکس دینے سے انکار
قبضہ مسلط کرنے والے اور مینڈیٹ چوری کرنے والے پاکستان میں کہیں نہیں چھپ سکیں گے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا— فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مزید ٹیکس دینے سے انکار کردیا اور صوبے میں ٹیکس کی بات کرنے والوں کو دھمکی دے ڈالی۔

سوات میں جلسہ عام سے خطاب میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے نکلنےکی کال دی تو ہم بتائیں گے، قبضہ مسلط کرنے والے اور مینڈیٹ چوری کرنے والے پاکستان میں کہیں نہیں چھپ سکیں گے، ہم اپنا حق چھینا اور لینا جانتے ہیں، جبر سے ہمارے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا سکتے۔ 

انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مزید ٹیکس نہیں لگانے دینگے،آؤ گے پیروں پر اور جاؤ گے کندھوں پر۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک شخصیات سے نہیں، آئین سے چلتے ہیں، جعلی کیسز میں ہمارے لیڈر کو سزائیں دی جارہی ہیں، خیبرپختونخوا والوں کویقین دلاتا ہوں ان کے ہر مسئلے کو حل کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کے پی میں جو کوئی غیرقانونی طریقے سے جنگل کاٹے، اس کے ہاتھ کاٹ دو، رشوت لینےوالواں کو نہیں چھوڑیں گے،ان کے ہاتھ توڑیں گے۔

ان کا کہناتھاکہ ہم صرف عمارت اور میدان نہیں، تمام سہولیات دیں گے، تعلیم اور علاج دیں گے،کھلاڑیوں کو سہولیات دیں گے، عوامی حکومت میں عوام کےتمام کام ہونگے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ملک آئین اور قانون کے بغیر نہیں چل سکتا، وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان ہوں گے۔

مزید خبریں :